کیا امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں ’’برف‘‘ پگھل گئی؟ میرین پیٹرول طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں تبدیلی
لاہور(خصوصی رپورٹ) کیا امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں ’’برف ‘‘ پگھل گئی ۔۔؟ میرین پیٹرول طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے اہم خبر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، چیئر مین پی ٹی آئی
P-8I میرین پیٹرول طیاروں کی ڈیل
تفصیلات کے مطابق امریکہ کا ایک دفاعی وفد 4 ارب ڈالرز مالیت کے P-8I میرین پیٹرول طیاروں کی فروخت ڈیل پر بات چیت کیلئے 16 سے 19 ستمبر کے دوران بھارت کا دورہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوپ30 کانفرنس میں صوبہ پنجاب کی طرف سے ’’پاکستان پویلین‘‘قائم کردیا گیا
دفاعی وفد کا دورہ
’’جنگ ‘‘ کے مطابق تجارتی تنازعہ کے بعد دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہوگا۔ امریکی وفد میں دفاعی محکمے کے سینئر عہدیداروں سمیت بوئنگ کمپنی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
کیا یہ دورہ بھارت کے لیے اہم ہے؟
یہ وفد ایک ایسے وقت میں بھارت کا دورہ کرے گا جب ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے بار بار بھارت کو روسی فوجی ہارڈویئر خریدنے پر منع کیا ہے۔








