صدر مملکت چین روانہ
صدر مملکت کا چین کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت قانون کی ججز ٹرانفر کیلئے سمری میں تضاد ہے، وکیل منیر اے ملک
دورے کی تفصیلات
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نشو بیگم نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی
ملاقاتیں اور مقامات
صدر آصف علی زرداری 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ چنگدو، شنگھائی اور شِنجیانگ میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اہم موضوعات پر گفتگو
ترجمان نے بتایا کہ اس دورے میں پاک، چین تعلقات اور اقتصادی و تجارتی تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس دوران سی پیک اور مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے بھی زیرِ غور آئیں گے.








