لاہور میں راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل، مرکزی ملزم گرفتار
واقعہ کی تفصیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باٹا پور کے علاقے میں راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے نوجوان عمران عارف کو قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے انقلابی ’’اسٹریٹجک ریفارم ایجنڈا‘‘ کا اعلان کر دیا
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان واجد، عرفان، شکیل، عمران عرف عمرانی اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ملزمان کی گرفتاری
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی نامزد ملزم عمران عرف عمرانی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ کا بیان
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








