حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست لاہورہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی درخواست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا: وزیر اعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری(ویڈیو بھی دیکھیں)
سماعت کی تاریخ اور بینچ
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی نقل شامل نہیں کی گئی اور متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہر کردی، عمان کا دعویٰ
ملٹری کسٹڈی کا معاملہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی
درخواست میں مؤقف
سینئر قانون دان فیصل صدیقی کی وساطت سے دائر درخواست میں حسان نیازی نے مؤقف اپنایا تھا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد انہیں کسی سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا بلکہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے غیر قانونی طور پر فوج کے حوالے کر دیا۔ کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور ملٹری کسٹڈی سمیت تمام کارروائیاں ختم کی جائیں۔
عدالت سے استدعا
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔








