صوبائی حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
			وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغان سفارت خانہ دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فونز 17 سیریز کب متعارف ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
زلزلے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس
وزیر اعلیٰ نے افغان سفیر سے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا “فتنہ الخوارج” کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
مدد کی پیشکش
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پائلٹ نے بھارت میں جہاز اُڑانے سے انکار کیا، حیران کن وجہ سامنے آئی!
باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان شہریوں کے انخلاسے متعلق بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہا کہ حکومت افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
پائیدار امن اور اقتصادی مواقع
انہوں نے کہا کہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کا واحد ذریعہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
				







