دبئی میں پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کا میدان سجا
دبئی میں پاک بھارت کرکٹ دنگل
دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں پاک بھارت کرکٹ دنگل کا اکھاڑہ سج گیا ہے اور ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کا ٹاکرا آج ہوگا، فاتح ٹیم سپر فور میں رسائی حاصل کر لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسمگل شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے نیا قانون تجویز، چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو کیا ہو گا؟ بڑا فیصلہ
پہلا مقابلہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم، تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے اہم اعلان کردیا
بائیکاٹ کا دباؤ
ایونٹ کا میزبان بی سی سی آئی یو اے ای میں مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے، حکام پر گرین شرٹس سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کیلیے خاصا دباؤ تھا جسے نظرانداز کرتے ہوئے ٹیم میدان میں اتر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی کانفرنس 30 کاپ، 10 نومبر سے برازیل میں شروع ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی
بھارتی کھلاڑیوں پر دباؤ
نان ایشوز کو میڈیا کی جانب سے اچھالے جانے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز پر خاصا دباؤ ہوگا، دونوں ٹیموں نے ایونٹ کا کامیاب آغاز کیا، پاکستان نے عمان کو 67 پر آؤٹ کرتے ہوئے 93 رنز سے آسان فتح کو گلے لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل مسترد
پاکستان کی بیٹنگ صورتحال
محمد حارث نے فارم میں واپس آتے ہوئے 66 رنز کی اننگز کھیلی، البتہ دیگر ٹاپ آرڈر بیٹرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان موجود ہیں، صائم ایوب اور سلمان علی آغا اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا
اسکور کی تفصیلات
ایک موقع پر 200 رنز بنتے لگ رہے تھے مگر پھر بامشکل 7 وکٹ پر 160 تک اسکور پہنچ سکا، بھارت کی مضبوط بولنگ لائن کے خلاف پاکستانی بیٹرز کو ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا عندیہ
اسپنرز کی کارکردگی
اسٹریٹجک کھیل کی جانب توجہ دہانی کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر ٹیم نے اپنے پلانز پر عمل کیا تو ہم کسی بھی حریف کو ہرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
بھارتی ٹیم کی شاندار شروعات
دوسری جانب بھارت نے بھی یو اے ای کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایشیا کپ کا شاندار آغاز کیا، اسپنر کلدیپ یادو نے 4 اور پیسر شیوم دوبے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی ہے، خواجہ آصف
ٹکٹوں کی فروخت اور سیکیورٹی انتظامات
میچ کے ٹکٹس کی فروخت کا سلو آغاز ہوا اور خلاف توقع بدستور بعض انکلوڑرز کے ٹکٹ گزشتہ روز بھی دستیاب تھے۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس نے شائقین کو بہتر رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کے بعد وہاں موجود پاکستانیوں کی کیا صورتحال ہے۔۔؟ پاکستانی سفیرمدثر ٹیپو کا بیان آ گیا
تاریخی ماضی
دبئی میں دونوں ٹیموں کا آخری مقابلہ ستمبر 2022 میں ہوا تھا جب پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ بھارتی ٹیم حالیہ دنوں میں گرین شرٹس کے خلاف اپنے آخری 14 میچز میں سے 10 جیت چکی ہے۔
نقصان کے خطرات
کھلاڑی جانتے ہیں کہ اگر ہار گئے تو بُرا حشر ہو گا، اس لئے وہ زیادہ محتاط رہیں گے۔








