ایران کے مشہور گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
ایران کے مشہور گلوکار امید جہاں کا انتقال
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے نتیجے میں 43 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دیہاتیوں کے لیے یہ عجیب و غریب پل تھا، ہندوستان کے عجائبات میں شامل کر لیا گیا، لوگ دور دور سے دیکھنے آنے لگے، اسے قینچیوں والا پل بھی کہتے تھے۔
فیسٹیول کے دوران ہارٹ اٹیک
امید جہاں جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ دینے کے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ وہ ایران کے شہر بم میں ایک فیسٹیول کے دوران سٹیج پر پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ گر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت سے 30 افراد جاں بحق، نیپرا نے 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
ہسپتال میں کوششیں ناکام
ایمرجنسی ٹیم نے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو میں داخل کیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: حوالدار لالک جان شہید کی جرأت اوربہادری قوم کا فخر ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
خاندانی پس منظر
1982 میں ایران کے شہر آبادان میں پیدا ہونے والے امید جہاں نامور موسیقار محمود جہاں کے بیٹے تھے اور انہوں نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنا پیشہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کے لیے لائے گئے اونٹ نے شہری کا ہاتھ چبھا دیا
موسیقی کی دنیا میں قدم
34 برس کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا باضابطہ البم ریلیز کیا جس نے انہیں موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد پہچان دلائی۔
مداحوں کا افسوس
ان کے مقبول گانے اور جداگانہ انداز نے انہیں نہ صرف ایرانی مداحوں بلکہ دنیا بھر کے موسیقی کے شائقین میں مقبول بنایا۔ ان کی اچانک موت پر مداحوں اور فنکار برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.








