بھارتی ذہنی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ سے ان کیلئے بحالی پروگرام شروع کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے : فواد چوہدری

فواد چوہدری کا رد عمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے میچ کے بعد دیئے گئے بیان پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سے درخواست کی جاسکتی ہے کہ بھارتی قوم کیلئے ’ری ہیب‘ منصوبہ شروع کرے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ
بھارتی قوم کی بحالی کی درخواست
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’’ہندوستانی ذہنی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اقوامِ متحدہ سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ وہ بھارتی قوم کے لیے بحالی (ری ہیب) منصوبہ شروع کرے، پاکستان کو اس کوشش کی قیادت کرنی چاہیے، آخر ہم ایک ذہنی طور پر معذور پڑوسی پسند نہیں کرتے۔‘‘
سوریا کمار یادیو کا بیان
یاد رہے کہ سوریا کمار یادیو نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور آج کی جیت کو بھارتی مسلح افواج کے نام کرتے ہیں۔‘‘
Indians are psychologically destroyed, @UN may be requested to launch a rehab plan for Indian nation, Pakistan should lead the effort after all a retard neighbour is not what we like to have… #Endia pic.twitter.com/wiD8rwdvy7
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 14, 2025