صائم ایوب ایک مہینے میں تین بار صفر پر آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
صائم ایوب کا ریکارڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ صائم ایوب مسلسل پانچ میں سے تیسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جو کہ ایک مہینے میں تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے باہر تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں اور کرفیو کا سا سماں بنا دیا گیا ہے، حافظ فرحت عباس
اننگز کا تجزیہ
تفصیلات کے مطابق صائم ایوب نے اپنی پچھلی پانچ اننگز میں تین مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے، اور اس دوران ان کے اسکور 0، 0، 17، 11 اور 0 رہا۔ 41 اننگز کے بعد نوجوان کرکٹر کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اوسط صرف 20.92 ہے، اور وہ اب تک 18 مرتبہ سنگل ڈیجٹ اسکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
دبئی میں میچ کا حال
یاد رہے کہ دبئی میں بھارت کے خلاف میچ میں صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تو پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس لسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا ریکارڈ
پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر عمر اکمل ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد شاہد آفریدی کا نام آتا ہے جنہیں 8 بار صفر پر آؤٹ کیا گیا۔








