بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے، اسحاق ڈار
پاکستان کی خود مختاری کا دفاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرمایا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک چھوٹا ہو یا بڑا، کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیمات سندھ نے سلیبس میں 25 فیصد کمی کر دی
اسرائیل کے حملوں کی مذمت
الجریرہ کو انٹرویو میں، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان، شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پر امن حل کی بات کی، قطر پر اسرائیل کے حملے کا کوئی جوازنہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا کردار
نائب وزیراعظم نے کہا کہ صرف مذمت کافی نہیں، اسرائیل کے خلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ او آئی سی فورم سے اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں دماغی صلاحیت میں کمی کا انکشاف
پاکستان کا دفاعی عہد
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ امن نہیں چاہتے۔ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہیں۔ بطور ایٹمی طاقت، پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اور کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،ادویات کی مفت فراہمی اور ورکنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔
بھارت کے ساتھ تعلقات اور پیشرفت
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے سیز فائر کا نہیں کہا۔ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور دفاعی صلاحیتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتا ہے، اور بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔
مستقبل کی جنگیں اور دفاعی عزم
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ پانی روکنے کے اقدام کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، اور مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔








