تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟ خود ہی بتا دیا
تنوشری دتا کی بگ باس میں شرکت سے انکار
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ تنوشری دتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پچھلے 11 سال سے مسلسل بگ باس میں آنے کی آفرز مل رہی ہیں مگر وہ ہر بار منع کر دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، سیکولر چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہو چکا: رمیش سنگھ اروڑہ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کی کہانی
بالی ووڈ کے رومانوی ہیرو عمران ہاشمی کیساتھ فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ بگ باس کیلئے آفر مل چکی ہے، جبکہ یہ آفر بےحد بڑے معاوضے پر ملنے پر بھی انہوں نے منع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا کے استعفے پر عمران خان کا فیصلہ آگیا
بڑے معاوضے کے باوجود انکار
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں بطور اُمیدوار شامل ہونے کیلئے ایک کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے معاوضے کی آفر ہوئی تھی۔ تاہم انہوں نے اسے اپنی شخصیت کیلئے درست نہ سمجھا اور انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچز کا قیام: سندھ ہائیکورٹ کی آئینی درخواستوں پر سماعت سے معذرت
عزت نفس کو دولت پر ترجیح
تنوشری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی عزت نفس اور پرائیویسی کو دولت سے زیادہ اہم سمجھتی ہیں، اس لئے بگ باس اگر چاند کا ٹکڑا بھی لاکر دے دیتے تو اس کا حصہ نہ بنتی۔
شرائط کی خلاف ورزی
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ مرد اور عورت ایک ساتھ رہتے ہیں، ایک ہی حال میں سوتے اور دن بھر جھگڑتے ہیں، اور میں ایسا ہرگز نہیں کرسکتی۔








