ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان
ملالہ یوسفزئی کا امدادی اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سیلاب سے متاثرہ بچوں کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریاﺅں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری
امداد کی تفصیلات
ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دو لاکھ ڈالر ادارہ تعلیم و آگاہی کو گرانٹ کی صورت میں دیے جائیں گے جبکہ ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں:چوہدری شجاعت حسین
فنڈ کے استعمال کا مقصد
ملالہ یوسفزئی کے مطابق اس فنڈ سے سیلاب سے متاثرہ بچوں کو کتابیں، یونیفارم اور دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے، اور مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ان کی دلی ہمدردیاں ہیں۔
معاشرتی اثرات اور ہمدردی
Flooding in Pakistan has destroyed schools and devastated communities. My heart is with all Pakistanis in this time of crisis.
We must act now to support relief efforts, rebuild infrastructure and ensure girls continue learning. I am announcing new grants to @itacecorg and the… pic.twitter.com/8ptptVFchz
— Malala Yousafzai (@Malala) September 15, 2025








