کراچی میں 70 بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہ، ملزم کے خلاف درج ساتویں مقدمے میں مالک مکان بھی نامزد

نئی قانونی کارروائی

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کیخلاف ایک اور مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جانوروں کی طرح نہیں کھاتا، خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں، وسیم اکرم

ملزم کے خلاف مقدمات کی تعداد

پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم اور مکان کے مالک کیخلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، 12 شہدا کے جنازے میں شرکت، افغانستان پر واضح کردیا کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں، شہباز شریف

غیر قانونی کرایہ داری

ملزم شبیر شربت والے اور مالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا جبکہ ملزم شبیر کمرے میں بچے اور بچیوں کو لاکر نازیبا حرکات کرتا تھا۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔

ویڈیوز کی ممکنہ خرید و فروخت

تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...