اس سال شادی کرنے والے ماڈل عبیر اسد اور سبن عمیس کا راستہ جدا کرنے کا فیصلہ
پاکستانی ماڈل کا علیحدگی کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ماڈل عبیر اسد اور سبن عمیس نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا اور بھارت ٹکڑے ہوکر بکھرے گا” برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کا بھارت کے خلاف مظاہرہ
ماڈلز کی کامیابی
ماڈل عبیر اسد اور سبن عمیس کا شمار پاکستان کے کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے جنہیں 'بیسٹ ماڈلز' کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور رہائشی عمارت میں دراڑ پڑگئی
نئی خبریں
جوڑے نے رواں سال فروری کے مہینے میں ہی شادی کی تھی تاہم ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بری خبر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ایشیز سیریز سے باہر
اعلان اور ردعمل
سبن عمیس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی اور اپنی راہیں جدا کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
سبن نے لکھا کہ 'میں نے اور عبیر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عبیر کے ساتھ نیک تمناؤں کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔'
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ میرے انٹیریئر ڈیزائنر بن سکتے ہیں؟
طلاق کا عمل
ماڈل نے مزید لکھا کہ 'طلاق کا عمل ابھی باقی ہے لیکن فیصلہ کیا جاچکا ہے۔'
سوشل میڈیا کا ردعمل
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سبن عمیس کی اس سٹوری پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عبیر اسد کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے.









