سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانیے
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3 روزہ وقفے کے بعد کمی کا رحجان رہا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ ہماری زمینوں پر قابض ہونا چاہتے ہیں، ہماری تو گندم کی پیداوار بھی کافی نہیں‘مائنز اینڈ منرل ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان ہوگیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 668 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل کے سابق صدر مجرم قرار، 27 سال قید کی سزا کا اعلان
مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں کمی
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 109 روپے کی کمی سے 4ہزار 387 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93 روپے کی کمی سے 3 ہزار 761 روپے کی سطح پر آگئی۔








