پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر صحافی عمران شفقت کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر صحافی سید عمران شفقت کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل: مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر
سید عمران شفقت کی وائرل ویڈیو
وائرل ویڈیو میں صحافی سید عمران شفقت کا سابق وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے کہنا ہے کہ عمران خان کے ننگے پاؤں جانے پر سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ مجھے کوئی فون نہیں آیا، کسی نے یہ بات نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: انتشاری ٹولہ ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے: عابد شیر علی
سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات
صحافی عمران شفقت کا کہنا ہے کہ فون آئے تھے، مگر وہ کیوں آئے تھے، یہ ایک لمبی کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوہ صاحب نے کہا تھا کہ عمران خان کا استقبال محمد بن سلمان خود کرتے رہے ہیں اور انہیں تحائف دیتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی فضائی کمپنی کی سیکیورٹی خدشات کے باعث دبئی کیلئے تمام پروازیں موسمِ گرما تک منسوخ
محمد بن سلمان کا تبصرہ
عمران شفقت کا کہنا ہے کہ "کہاں سے اٹھا لاؤ" والی بات محمد بن سلمان نے کہی تھی، جو انہوں نے دو مواقع پر کہی۔ ایک بار اس لمحے جب عمران خان ہوٹل میں بیٹھ کر پنجابی میں محمد بن سلمان کو گالیاں دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں کشیدگی کی وجہ کیا کچھ تھا۔۔۔؟ بیرسٹر سیف نے بتا دیا
سفارتی آداب کی خلاف ورزی
صحافی نے وضاحت کی کہ اس معاملے میں معافی تلافی ہوئی، کیونکہ سفارتی آداب کا تقاضا تھا کہ محمد بن سلمان عمران خان سے ملنے کے لیے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی وی پی این کے غیر شرعی ہونےپر وضاحت
عمران خان کی توہین
عمران شفقت نے یہ بھی ذکر کیا کہ دوسری کارروائی اس وقت ہوئی جب عمران نیازی نے محمد بن سلمان کے جہاز میں بیٹھ کر شہزادے کو گالیاں دیں، جس کے بعد شہزادے نے عمران خان کو جہاز سے اتروا کر جہاز واپس منگوا لیا۔
جنرل باجوہ کا بیان
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی بات میں وزن ہے، کیونکہ عمران خان پاکستان کے لوگوں کے جذبات بھڑکا کر، امت مسلمہ کا وہ سپاہی بننا چاہتے تھے جو شریعت نافذ کرے۔
????????????
ولی عہد نے عمران نیازی کو جہاز سے اتارا - - آج دفاعی معاہدے کررہا ہے
عمران نیازی نے ایک میٹنگ میں کچھ تاخیر ہونے پر محمد بن سلمان کو ماں اور بہن کی گالیاں دی تھیں، جس کا سعودی شہزادے کو پتہ چلا تو اس نے جنرل باجوہ سے کہا تھا #یہ_تم_کیا_اٹھا_لائے_ہو ... عمران نیازی… pic.twitter.com/9KPmi6LVwG
— Javed Iqbal (@javedeqbalpk1) September 17, 2025








