راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں اور جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی میں سائبر کرائم کی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم معاڈ کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز میں ملوث دہشتگرد مارا گیا
ملزم کے خلاف ثبوت
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف فحش تصاویر و ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔
قانونی کارروائی
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔








