ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان
امریکہ میں اہم اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف
اخباری کانفرنس کی تفصیلات
ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان سے باعزت طریقے سے نکلنا چاہتے تھے۔ ہم بگرام ایئر بیس اپنے پاس رکھنے والے تھے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے فضائی اڈوں میں سے ایک ہے لیکن ہم نے یہ مفت میں افغانستان کو دے دی۔
بریکنگ نیوز
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک بریکنگ نیوز ہے کہ ہم اسے واپس لینے جا رہے ہیں۔ اس کے واپس لینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کے تنگ راستے سے چین نیوکلیئر ہتھیار بنا رہا ہے۔








