توشہ خانہ ٹو کیس: عمران، بشریٰ کی جلد سماعت کیلئے درخواست پھر ملتوی
اسلام آباد کی عدالت میں سماعت ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی اپیل پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے واجبات 76 ارب روپے تک جا پہنچے، نیپرا سے اربوں روپے کی منظوری کی درخواست
شکایات اور وکالت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی
وکلاء کی درخواستیں
درخواست گزاران کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، علی بخاری، سردار مصروف اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ سے کیسز تیزی سے چل رہے ہیں، پیر کو فیصلہ آنے کی امید ہے، اگر سماعت نہ ہوئی تو ریلیف حاصل کرنے میں مزید وقت لگ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بتائیں بانی پی ٹی آئی رہائی کے بدلے کیا چیز چھوڑیں؟ علیمہ خان
پراسیکیوشن اور سماعت
وکلاء کا کہنا تھا کہ نیب اور پولیس پہلے ہی پراسیکیوٹ کر چکے ہیں، اب ایف آئی اے کو بھی پراسیکیوٹ کرنے کا یاد آیا ہے، ضمانت کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جرم نہیں بنتا پھر ٹرائل کیوں بھگتنا پڑ رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: جذبۂ خدمت کو سلام، چند دنوں میں 10 ہزار سے زائد افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی
عدالت کے ریمارکس
بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ پیر کو ہر صورت سماعت مقرر کی جائے تاکہ فیصلہ ہو سکے جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ روسٹر دیکھ کر بتایا جائے گا۔
مزید سماعت ملتوی
بعدازاں عدالت نے ایک بار پھر توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست پر مزید سماعت ملتوی کر دی۔








