راولپنڈی؛ جادو ٹونے کے لیے 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار
پولیس کی اہم کارروائی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دھمیال پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی کی قبر کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں: پی سی بی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دھمیال کے علاقے میں 7 سالہ بچی کی قبر کے قریب سے کفن ملنے کے واقعے پر اہم پیشرفت ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے جادو ٹونے کے لیے بچی کی قبر کو کھودا اور پھر دوبارہ قبر تیار کی۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
پولیس کی کارروائیاں
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے قبر کشائی کروائی تھی، بظاہر لاش کی بے حرمتی کے شواہد سامنے نہیں آئے تاہم فرانزک رپورٹس کی روشنی میں حتمی تعین ہو سکے گا۔
قبر کشائی کے بعد فرانزک شواہد حاصل کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری ایک چیلنج تھا، جس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دی ورٹیکل نے پاکستان میں پہلی بار کمرشل پراپرٹی کی مشترکہ ملکیت کا ماڈل متعارف کرا دیا
ملزم کی گرفتاری
پولیس نے انتھک محنت سے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کر کے ملزم کو گرفتار کیا، فرانزک رپورٹس اور تفتیش کی روشنی میں ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
قانونی کارروائی
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق قبیح اور گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔








