پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر قائمہ کمیٹیوں میں بھی موجود رہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
سینیٹر عرفان صدیقی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں۔ پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہے کہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا سندھ میں کم ازکم اجرت 42,000 روپے مقرر کرنے پر اظہار تشویش
موجودہ حالات کی تشخیص
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے تقریباً ایک ساتھ، باہمی مفاد کی خاطر مستعفیٰ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی پولیس کی کامیاب حکمتِ عملی، مختلف مقدمات میں 94 مجرمان کو قرار واقعی سزائیں
محتمل خطرات
ہدف کیا ہے؟ آگے بڑھتے پاکستان کو پھر کسی بڑے بحران میں دھکیلنا... امکان کیا ہے؟ ایک اور بڑی ناکامی، ایک اور بڑی رسوائی!
سینیٹر کا ٹوئٹ
قائمہ کمیٹیاں، پارلیمنٹ کی روح ہیں۔ پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہے کہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔ لیکن حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج…
— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) September 19, 2025








