سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز اور خاص طور پر کسانوں کی مدد کرنےکی ضرورت ہے، یوسف رضا گیلانی
ملتان میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے مزید خیموں اور بنیادی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس چھوٹ اور ایکویٹی لاسز ختم کرنے کا مطالبہ مان لیا
حکومت کی امدادی سرگرمیاں
جلال پور پیر والا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لانی چاہئیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان، ان کی بہنوں اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر دہشتگردی کا مقدمہ
جنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقے
جنوبی پنجاب میں ملتان، مظفرگڑھ، اور بہاولپور کے علاقے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے یتیم بچوں کی ہوم سوئٹس مکمل کفالت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تجویز دی گئی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بینک اکاؤنٹس میں بھیجی جائے۔ وزیراعظم کو متاثرین کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
بہتر انداز میں امدادی کارروائیاں
متاثرین کیلئے مزید خیموں اور بنیادی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تمام ادارے بہتر انداز سے اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ تنقید کا وقت نہیں ہے، جانوروں کے چارے اور ونڈے کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔








