پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، ایسی قیاس آرائیاں محض جھوٹ ہیں، مریم اورنگزیب
نیا نوٹم جاری
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
پس منظر
واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے.








