ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
ان دنوں مالی معاملات میں سخت پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ کو صبر سے کام لینا ہے۔ چند دن ابھی ایسے گزریں گے پھر بحکم اللہ سب کچھ ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا۔ فی الحال جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں۔ جادو ٹونہ وغیرہ کی کیفیت نہیں ہے۔ بس قدرتی طور پر رکاوٹ ہے۔ آپ پھر بھی حسب ِتوفیق صدقہ دیں اور کثرت سے یاحی یا قیوم اور درود شریف کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی و غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے، لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں ایکشن
برج ثور ، سیارہ زہرہ: 21 اپریل سے 20 مئی
اب آپ کو انشاءاللہ جلد اپنا حق ملنے والا ہے۔ آپ پچھلے کافی عرصے سے جس کام کے پیچھے پڑے ہوئے تھے، اس کے ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ جو لوگ روزگار کی تلاش میں ہیں، وہ انشاءاللہ جلد خوشخبری سن لیں گے اور جن کو کسی طرف سے کام کی آفر آئے، اس کو قبول کرنے میں کوئی بھی ہرج نہیں ہے۔ ان دنوں تیزی سے آپ کے مالی معاملات درست ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کا بھارت کا دورہ ملتوی، بھارتی میڈیا نے وجہ بتا دی
برج جوزہ ، سیارہ عطارد: 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے اب بہار ہی بہار ہے، جس قدر بھی صورت ِحال خراب چل رہی تھی، وہ اب تیزی سے انشاءاللہ بہتری میں آنا شروع ہو جائے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے ان کے مدار نے اب کام شروع کر دیا ہے۔ اس وقت ان کو غیرمتوقع پیسہ بھی ملے گا اور جہاں رقم بلاک تھی اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ جو بھی تنگ کررہے تھے، وہ اب خود ہی بھاگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: بھارت کے خلاف خراب کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین حارث رؤف پر برسے
برج سرطان ، سیارہ چاند: 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ ڈال رہے ہیں جس میں ان کو تھوڑی سی امید ہے کہ پیسہ ہاتھ آ جائے گا تو وہ ٹھیک کررہے ہیں۔ ان کا راستہ صاف ہے، انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ آپ اگر نوکری کی تلاش میں ہیں تو آپ کو جلد خوشخبری ملے گی اور روزگار کے حوالے سے سفر کرنا ہے تو اس کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اس سلسلے میں اب تیاری مکمل رکھیں اور نئے سفر کا آغاز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ خسارہ بے قابو، فرانس شدید مالی و سیاسی بحران کا شکار، نوبت یہاں تک کیسے پہنچی؟ جانیے
برج اسد ، سیارہ شمس: 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ہوگی اور جہاں سے امید نہ تھی وہاں سے بھی کام بن جائے گا۔ جو لوگ کسی جگہ رقم بلاک کرکے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اب اس کی واپسی کی خوشخبری سن سکیں گے۔ جن لوگوں نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ اب تیاری مکمل کرلیں ذہنی طور پر بھی۔ اس سلسلے میں ان کی غیبی امداد ہو سکے گی۔ آج کا دن ہی ان کو اب آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد: 22 اگست سے 22 ستمبر
یہ ہفتہ مالی لحاظ سے اچھا رہے گا۔ کافی عرصے سے جن مشکلات سے گزر رہے ہیں، اس میں اب تیزی سے خاتمہ ہوگا اور جن افراد نے جادو ٹونہ بندش میں وقت گزارا ہے، ان کو بھی نجات ملے گی۔ البتہ مخالفت والا خانہ ابھی کھلا ہوا ہے۔ اندرونِ خانہ زیادہ خطرہ ہے اس لئے خاندانی معاملات سے دور ہی رہنے کی کوشش کریں، اور اس ہفتے آپ کی توجہ صرف اور صرف اپنے روزگار پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی عمران خان کی تصویر، کبھی نام پر تو کبھی ملاقاتوں پر پابندی یہ اس حکومت کی کامیابی نہیں، ناکامی ہے،عاطف خان
برج میزان ، سیارہ زہرہ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
یہ ہفتہ آپ کو ایک بڑے مسئلے سے نکالنے میں مددگار ہوگا اور آپسی جھگڑوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ جس بھی طرف سے امید لگائی ہوئی تھی وہ پوری ہوگی اور ایک بند سلسلہ بھی دوبارہ چل پڑے گا۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں کچھ اہم اور انشاءاللہ بڑا ہی اچھا ہونے جا رہا ہے۔ ممکن ہے کہ کسی طرح کی کوئی تبدیلی آ جائے جو تمام تر خراب حالات آپ کے حق میں کر دے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور
برج عقرب ، سیارہ مریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بار پھر تمام حالات کا اچھی طرح جائزہ لیں۔ کسی جگہ کوئی مسئلہ ہے جو آپ کو آگے بڑھنے میں بڑی رکاوٹ دے رہا ہے۔ اس کو جب تک دور نہیں کریں گے صورتِ حال بھی بہتر نہ ہو سکے گی۔ جو لوگ بیماری یا بندش محسوس کررہے ہیں، وہ اپنا صدقہ دیں۔ راشن کی صورت میں اور کسی بھی شخص پر کسی قسم کا اعتبار کرنا بے حد مہنگا پڑے گا، اپنی عزت اور مال کی حفاظت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے اب ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، کوئی بھی شخص اپنا مسئلہ لے کر آ سکتا ہے
برج قوس ، سیارہ مشتری: 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن افراد نے کسی بھی طرف سے کوئی امید لگا رکھی ہے فی الحال اس کے پورے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے؛ البتہ اور کسی جگہ سے مدد ہوگی، جس سے ان کا سلسلہ چل پڑے گا۔ جو لوگ بے روزگار ہیں، ان کو نوکری مل سکتی ہے مگر اب وہ اپنا کام شروع کرلیں جس بھی سطح سے کریں تو نوکری سے زیادہ فائدہ ملے گا اور جو لوگ محبت وغیرہ کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں، وہ خود کو شرمندہ کروالیں گے، باز آجائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر حکومتی ایم پی ایز نے اسمبلی نہیں آنا تو عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں برباد کیا جا رہا ہے؟ صحافی صدیق جان
برج جدی ، سیارہ زحل: 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ نوکری پیشہ افراد کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا، جس بھی کام میں مشکل پیش آ رہی تھی، وہ انشاءاللہ اب آسان ہو گا۔ جو لوگ مالی طور پر سخت دن برداشت کر چکے ہیں، وہ اب موجیں کریں گے، اب ان کا ایک مستقل سلسلہ بننے جا رہا ہے۔ اس وقت گھر میں جو معاملات پریشان کررہے تھے، ان کا حل بھی اب ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آسانی سے معاف نہیں کرتی، والد کو معاف کرنے میں 30 سال لگے: جیا علی
برج دلو ، سیارہ زحل: 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ اب تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جن کا حق نہیں دیا جا رہا تھا، اب ان کو اپنا حق جلد مل جائے گا۔ آپ سے ناراض لوگ اب صلح کے لئے تیار ہوں گے۔ اولاد کے حوالے سے بھی آپ جو قدم اٹھانا چاہ رہے ہیں وہ مناسب رہے گا۔ اب خواہشمند افراد کے من پسند جگہ رشتے وغیرہ کی بھی بات طے ہو سکے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری: 19 فروری سے 20 مارچ
صحت کا صدقہ دیں اور کسی طرف سے جو بھی تنگ کررہا ہے، ابھی فی الحال اس کی کسی بھی بات کا جواب نہ دیں۔ آپ کی پوزیشن ابھی کمزور ہے، الٹی بلا گلے پڑ جائے گی۔ 14یوم تک انتظار بہتر رہے گا، اس کے بعد انشاءاللہ صورتِ حال آپ کے حق میں ہوگی تو جس طرف اور جس طرح چاہے قدم اٹھا لینا۔ ویسے آپ نے دشمن کو زیادہ ہی کمزور سمجھ لیا ہے۔ آپ 1000 مرتبہ اللہ اکبر اور سارا دن یاحی یا قیوم کا ورد کرتے رہا کریں۔








