میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑیاں حادثے کا شکار
کراچی سے لاہور آنے والی مال گاڑی کا حادثہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے براستہ لاہور آنے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہو جانے سے اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کی سطح پر برقرار
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر قائد سے 157 کلومیٹر کے فاصلے پر میٹنگ اور بولاری کے درمیان مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: ٹریکٹر کی سکول وین کو ٹکر، ڈرائیور اور خاتون ٹیچر زخمی
ٹرینوں کی موجودہ صورتحال
ذرائع نے بتایا کہ ڈاؤن لائن کلیئر ہے جس سے ٹریک متاثر نہیں ہوا جب کہ 149 اپ مہران ایکسپریس کو میٹنگ پر اور 17 اپ کو جھمپیر پر روک لیا گیا۔
ریلیف کارروائی
دوسری جانب کوٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی، حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا.








