قصور میں سیلابی صورتحال، دلہن کشتی پر بارات لے کر پہنچ گئی
سیلاب کا روایتی روایت پر اثر
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا اور دلہا کشتی پر اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم، آرمی چیف کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے، شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات، درجات کی بلندی کے لیے دعا
دلہے کی جستجو
پنجاب کے شہر قصور گنجہ کلاں کے رہائشی ماجد ڈوگر بارات کے ساتھ دلہن کے گاؤں حجرہ شاہ مقیم روانہ ہوئے مگر سیلابی پانی راستے میں آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی گمشدگی پر وزارت دفاع سے رپورٹ طلب
ریسکیو 1122 کی مدد
سیلابی پانی کے باعث راستہ نہ ملا تو دلہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا اور دلہن کے گھر جا پہنچے جہاں شادی کی تقریب ہوئی۔
سوشل میڈیا پر مقبولیت
کشتی میں بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔








