امریکی ویزا فیس میں اضافہ، واپس جانے والے بھارتی مسافر جہاز سے اتر گئے
ایمریٹس کی پرواز پر ہنگامہ
سان فرانسسکو (آئی این پی) امریکا کے سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اعلان کیا کہ ایچ ون بی ورک ویزے کی فیس اب 1 لاکھ ڈالر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: میں اس قیدی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، جس کے ساتھ کوئی ملاقات کرنا ہی نہیں چاہتا، سینیٹر ایمل ولی خان
مسافروں کا خوف اور ہنگامہ
اعلان سنتے ہی بھارت جانے والے کئی مسافر اس خوف سے طیارے سے اتر گئے کہ اگر واپس آنا پڑا تو پیسے کہاں سے دیں گے؟ اس ہنگامے کے باعث پرواز کو 3 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل، آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر جہاز کے اندر کھڑے ہیں، کچھ گھبراہٹ کے عالم میں فون پر خبریں دیکھ رہے ہیں، جبکہ بعض ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ فلائٹ ہوگی بھی یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب
کپتان کا غیر معمولی اعلان
طیارے کے کپتان نے بھی غیرمعمولی اعلان کرتے ہوئے کہا، "خواتین و حضرات، یہ صورتحال ہمارے لیے بھی بے مثال ہے۔ اگر کوئی مسافر پرواز میں سفر نہیں کرنا چاہتا تو وہ اتر سکتا ہے۔ یہ بالکل درست ہے، بس براہِ کرم فوری فیصلہ کرلیں۔" عینی شاہدین کے مطابق فضا ایسی تھی جیسے کوئی ایمرجنسی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بلیسنگ مزربانی کی تباہ کن بولنگ، یو اے ای کی آدھی ٹیم پویلن لوٹ گئی
ایچ ون بی ویزا ہولڈرز کی ہدایات
ایک انسٹاگرام صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امارات کی پرواز پر مکمل افراتفری پھیل گئی، ٹرمپ کے حکم نامے نے بھارتی مسافروں کو ہلا کر رکھ دیا اور کئی مسافروں نے طیارہ ہی چھوڑ دیا۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب مائیکروسافٹ اور میٹا نے اپنے ایچ ون بی ویزا ہولڈرز کو ہنگامی ہدایات جاری کیں کہ وہ امریکا سے باہر نہ نکلیں اور جو ملک سے باہر ہیں وہ فوری طور پر 24 گھنٹوں کے اندر واپس پہنچ جائیں، ورنہ داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، لوبیہ کی کھیپ میں ایمفیٹامین کی 6 لاکھ 46 ہزار گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
وائٹ ہاؤس کی وضاحت
تاہم اگلے ہی روز وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کی کہ نئی ویزا فیس صرف ایک بار دینی ہوگی اور وہ بھی نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی، موجودہ یا تجدید شدہ ویزوں پر نہیں۔ پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پر کہا، "یہ سالانہ فیس نہیں ہے بلکہ صرف نئی اپلیکیشنز پر ایک بار لاگو ہوگی۔"
پرواز کی روانگی اور اثرات
امارات کی پرواز بالآخر 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی، لیکن اس واقعے نے بھارتی مسافروں میں ایک نئی بے چینی کو جنم دے دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کو امریکی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں ایک بڑے طوفان کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔








