کوئنٹن ڈی کوک کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی، سکواڈز میں شامل
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ایک بار پھر بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی، امریکی حملے قابل مذمت قرار
پاکستان کے خلاف سیریز میں شمولیت
خبرایجنسی کے مطابق 32 سالہ کوئنٹن ڈی کوک کو پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں سکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر کی آج پاکستان آمد، اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول
ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جبکہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ 2024 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا۔ حالیہ عرصے میں وہ مختلف عالمی ٹی ٹونٹی لیگز خصوصاً سی پی ایل (کیریبیئن پریمیئر لیگ) میں مصروف رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کارکنان کے پش اپس ڈی چوک میں، دفعہ 804 نافذ کر دی، عامر مغل
ہیڈ کوچ کا بیان
جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ٹیم کے لیے بہت اہم ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ جب گزشتہ ماہ کوئنٹن سے ان کے مستقبل پر بات ہوئی تو یہ واضح تھا کہ وہ اب بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا عزم رکھتے ہیں۔
ماہرین کا نقطہ نظر
کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈی کوک کی واپسی جنوبی افریقا کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ کوئنٹن ڈی کوک کو 54 ٹیسٹ، 155 ون ڈے اور 92 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔








