اگر ہم اسلامی اصولوں پر عمل نہ کریں تو ملک میں مہنگائی ہی ہوگی، علی محمد خان
پاکستان کی ترقی اور انصاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو۔ قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک انتقال کر گئیں
قائدِ اعظم یونیورسٹی میں خطاب
قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
معاشی چیلنجز اور مہنگائی
علی محمد خان نے مزید کہا کہ اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی۔ ہمیں سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پولیٹیکل اسٹرکچر معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا سفر کمزور ہے مگر ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان
معاشی نظام کی تبدیلی کی ضرورت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی ہم سرمایہ داری کی طرف چلے گئے، کبھی سوشلسٹ نظام اپنا لیا۔ جب تک معیشت مستحکم نہیں ہو گی مہنگائی بڑھتی رہے گی۔
معاشرتی مسائل اور کرپشن
بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں رمضان میں چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، ہر بات کو ریاست پر ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ جب تک معاشرہ حق کے لیے کھڑا نہیں ہو گا، کرپشن ہوتی رہے گی۔








