فائنل میں پہنچنے کی جنگ، پاکستان اور بنگلادیش کا اہم ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا
اہم ٹاکرا آج دبئی میں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فائنل میں پہنچنے کی جنگ، پاکستان اور بنگلادیش کا اہم ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، فوری طور پر سائبرکرائم سیل قائم کرنے کا حکم، خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم
ایشیا کپ کا موڑ
ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کا یہ مقابلہ آج دبئی میں ہوگا۔ فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہوگا۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلا دیش کا یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں لائے گئے پالتو شیر نے مہمانوں کو نوچ ڈالا
شاہین آفریدی کی توقعات
شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوگا۔ ہم فائنل کھیلنے اور ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے آئے ہیں۔ یہ بات یاد رہے کہ پاکستان بنگلا دیش کو 25 میں سے 20 میچز میں شکست دے چکا ہے۔
بھارت کی جیت اور فائنل کی راہ
واضح رہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دیتے ہوئے ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔








