چائنہ چوک: پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، کارکنان اب بھی موجود
پی ٹی آئی کا احتجاج جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان چائنہ چوک اور جناح ایونیو سے متصل سیکٹرز میں تاحال موجود ہیں، جبکہ اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی چوک پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو محاذوں پر جنگ میں پھنسے نتن یاہو کا عسکری تجربے والے وزیر دفاع کو برطرف کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟
پولیس کی کارروائی
مظاہرین کے خلاف آپریشن کے لئے رینجر اور پولیس کے تازہ دم دستے چائنہ چوک کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔ روز نامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سمیت افسران ڈی چوک میں موجود ہیں اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کا عمل جاری ہے۔
سکیورٹی کی صورتحال
آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے احوال دریافت کیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔ اسلام آباد پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی ڈی چوک پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس اور رینجرز مل کر آپریشن کریں گے۔