قومی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں سماعت، حارث رؤف کو طیارے گرانے کے اشارے پر سزا کا امکان
آئی سی سی میں سماعت
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کیخلاف آئی سی سی میں بھارت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے قومی کرکٹرز کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اقوام متحدہ کے تعاون سے جاب فیئر، ملازمتوں کے بے شمار مواقع
سماعت کا عمل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے۔ کرکٹرز نے تحریری طور پر بھی جواب جمع کرائے اور اپنے کیس مضبوط انداز میں میچ ریفری کے سامنے رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر کو توسیع دینے کے لیے بالواسطہ رابطے کیے جائیں گے
صاحبزادہ فرحان کا موقف
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پختون ہیں اور ایسی سیلیبریشن کرتے رہتے ہیں، یہ سیاسی نوعیت کی سیلیبریشن نہیں تھی اور بھارت کو اس میں ٹارگٹ نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اس سال 12 ملین میٹرک ٹن آلو کی ریکارڈ پیداوار کے لیے تیار ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز
حارث رؤف کے الزامات
ذرائع کے مطابق، حارث رؤف سے چھ صفر کا اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے اعتراضات کا جواب مانگا اور سوال کیا کہ آیا لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، اور انہوں نے تحریری جواب میں بھی یہی موقف اختیار کیا۔
سزا کا امکان
ذرائع کے مطابق، گن سیلیبریشن کرنے پر صاحبزادہ فرحان کو سزا ملنے کا امکان کم ہے۔ البتہ حارث رؤف کی جانب سے طیارے گرانے کے اشاروں پر انہیں جرمانہ ہو سکتا ہے۔








