گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، گرفتاری کی صورت میں فوٹیج بن جاتی: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا کا بیان

اسلام آباد (آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود ساختہ روپوشی میں ہیں۔ پی ٹی آئی بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہے اور ہم بھی۔ اگر وہ گرفتار ہوئے تو ثبوت دیں، گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی۔ اگر گرفتاری ہوتی تو فوٹیج بن جاتی، ساری دنیا وہاں موجود تھی۔ وہ روکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ اسلام آباد پر حملہ آور جتھا اگر پرامن ہوتا تو کانسٹیبل کی جان نہ جاتی۔ ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ کا اعلان

نماز جنازہ اور میڈیا سے گفتگو

ڈی چوک میں پولیس کے شہید اہلکار کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وہ لوگ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ ہمارے بندے زخمی ہوئے ہیں۔ ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ کے زخمی کس ہسپتال میں داخل ہیں؟ کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے ان زخمیوں کی عیادت کی ہے؟ کیا آپ کے پاس ان کی تصاویر موجود ہیں؟ ملک دشمنی پی ٹی آئی کا واحد ایجنڈا ہے اور ان کا ماضی اس پر گواہ ہے۔ انہوں نے ماضی میں بھی چین کے صدر کا دورہ ملتوی کروایا اور اب بھی یہ ایس سی او کانفرنس کے پیچھے پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے کہاں سے پرواز بھری؟ ایران کا دعویٰ سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے مشیر اطلاعات کی باتیں

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی طرف سے صرف بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کی دعوت دینا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ صاحب کل سے خودساختہ روپوش ہیں۔ پی ٹی آئی بھی انہیں ڈھونڈ رہی ہے اور ہم بھی انہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔ وہ اپنے کارکنوں کو بے سروسامانی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈلز جیت لیے

صوبائی اسمبلی کا اجلاس اور گورنر راج

گورنر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلاکر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے جس کا مقصد وزیراعلیٰ کی خود ساختہ روپوشی کو وفاقی حکومت پر ڈالنا ہے۔ اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو اتنے چینلز کے کیمرے ڈی چوک اور کے پی کے ہاؤس کے باہر موجود تھے، ساری دنیا وہاں موجود تھی، تو فوٹیج کیوں نہیں بن سکی؟ کسی ایک موبائل کیمرا کا کلپ موجود نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور روپوشی میں مزے لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 0

کرپشن اور دہشتگردی کا ذکر

گورنر نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو معلوم ہوگا کہ وہ گزشتہ انتخابات میں کس کے مہمان بنے، الیکشن کیسے مینج کیا گیا اور وزیراعلیٰ کیسے بنے تو انہیں افسوس ہوگا۔ گنڈاپور کی کوشش ہے کہ عمران خان جیل سے باہر نہ آئیں تاکہ وہ کرپشن کے مزے لوٹتے رہیں۔ خیبرپختونخوا میں اس وقت صرف ایک ہی چیز کرپشن کا کھیل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سرا کمیونٹی نے دوسرے ‘ہجڑا فیسٹیول’ کا اعلان کردیا

خطرناک اسلحے کی منتقلی

گورنر نے کہا کہ یہ لوگ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ایک مچھر نہیں مار سکتے اور ادھر بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں اور گاڑی کی ڈگی میں غائب ہوجاتے ہیں۔ گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی۔ یہ اسلحہ افغانستان سے آتا ہے۔

گورنر راج کا قانون

گورنر راج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے، یہ دستور میں موجود ہے اور حالات پر اس کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ بلوچستان میں ہم نے اپنی حکومت میں دہشتگردی کی وجہ سے گورنر راج لگایا تھا۔ میرا صوبہ اس وقت آگ کی ہولی میں کھیل رہا ہے۔ کل فوج کی دوبارہ شہادتیں ہوئی ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...