ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ کیوں دوسروں کی مصیبت اپنے سر لینے کے چکروں میں ہیں۔ پہلے ہی نظر بد نے تنگ کیا ہوا ہے۔ اب اور مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور خود کو پریشانی میں لا رہے ہیں۔ توبہ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کی نظرِ بد سے بچنے کیلئے جہازوں کو بھی حفاظتی اقدامات کی ضرورت پڑ گئی ہے
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
اچھا دن ہے۔ کئی عرصے کے بعد آج ستاروں کی چال آپ کے حق میں قدرے بہتر ہونا شروع ہے۔ اللہ کا نام لے کر آج اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صورتحال کو سپر فلڈ کی طرح ڈیل کر رہے ہیں، 1657 گاؤں اور 16 لاکھ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے : شرجیل میمن
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
استخارے کے بغیر نہ چلیں، ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا اس لئے بڑی غلطی ہونے کا امکان موجود ہے جو لوگ ایسا کریں گے وہ مزید پریشانی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قوم نے پی ٹی آئی کی احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ، پیپلز پارٹی
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آپ کو دعا سے کام لینا ہوگا کیونکہ دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ اس وقت گھریلو مسئلہ بھی ہے اور جکڑن بھی۔ ناجانے کیوں آپ مشکل میں نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وانواٹو میں 7.4 شدت کا زلزلہ ،زمین لرز اٹھی، سونامی کی وارننگ جاری
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
آپ کو اب بڑے محتاط انداز سے قدم آگے بڑھانا ہے اور رشتوں کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہوگا۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ دوبارہ سب مل جائیں، وہ غصے کو قابو میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
شام سے پہلے آپ کی مشکل کے خاتمے کی خبر آ سکتی ہے اور زبان کو قابو میں رکھنے کا مشورہ بھی ہے۔ جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کرکے قدم تو اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
نامعلوم شخص کسی حوالے سے مدد کے لئے تیار ہوگا اور جو لوگ کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ آپ کی ایک بڑی پریشانی ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، 2 زخمی، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
ایک بار پھر صورت حال آپ کے حق میں ہو گئی ہے، اس کا اندازہ آج ہی ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار اور گھریلو ماحول کی وجہ سے پریشان تھے، وہ بہتری میں آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قلات میں زلزلے کے جھٹکے
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جن لوگوں کی رقم بلاک تھی اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت آپ کا اٹھایا ہوا قدم کامیابی دلانے میں مددگار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: زیک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کم عمر طلبہ و طالبات کے لیے ادبی سرگرمیوں کا آغاز
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
ایک باہر کا شخص مدد کے لئے تیار ہو سکتا ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں مبتلا تھے، وہ آزاد ہوں گے۔ آپ کی گھریلو پریشانی کا بھی حل نکل آئے گا اور کچھ رقم بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ، انڈے سستے ہو گئے
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آزادی محسوس کریں گے، کافی دنوں سے مشکلات میں چلے آ رہے تھے۔ اب صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہی ہے۔ ان دنوں صرف روزگار پر ہی توجہ رکھیں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
اگر آپ کا دل آپ کے قابو میں آ جائے تو آپ کے زیادہ تر مسئلے تو اس سے حل ہو جائیں گے۔ نا جانے کیا کر رہے ہیں۔ زائچہ بتا رہا ہے زندگی کو خراب یا ضائع کر رہے ہیں، صدقہ دیں۔