بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری
جسمانی ریمانڈ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیم کے شرح منافع میں کمی کردی گئی
عدالت میں پیشی
سما ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد پیش کیا گیا۔ عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کر چکا ہوں، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سامنے آئیں گی، فواد چوہدری
عدالتی حکم
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈیوٹی جج نے تینوں ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایشوز پر مذاکرات کرتے ہیں اور اپنی سفارشات متعلقہ اداروں کو بھیجواتے ہیں، جس طرح بار کونسلیں فعال ہیں پریس کلب کو بھی فعال ہونا چاہیے۔
دیگر ملزمان کی صورتحال
عدالت نے پی ٹی آئی کی دیگر 9 خواتین کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے 102 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
مقدمات کی تفصیلات
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا، مقدمہ دہشت گردی سمیت 16 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔








