عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے بیٹی کو جنم دیا
بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، پاکستان، سعودیہ، ترکیہ، مل کر اتحاد بنا سکتے ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
انسٹاگرام پر اعلان
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کرن اشفاق اور ان کے دوسرے شوہر حمزہ علی چودھری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف گندی اور گھٹیا مہم چلائی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
خوشی کا لمحہ
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اپنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کے لئے 9 مہینے انتظار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوادیے
بیٹی کا نام اور تاریخ پیدائش
کرن اشفاق نے بیٹی کی تاریخ پیدائش اور نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں گزشتہ روز 5 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام “خدیجہ علی” رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان متوقع
ننھی پری کی جھلک
حمزہ علی چودھری نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی ننھی پری کی پہلی جھلک بھی دکھائی، تصویر میں کرن اشفاق کی ساس نے ان کی نومولود بیٹی کو گود میں لیا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی اخبار کی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے متعلق خبر، پی سی بی کا جواب مل گیا
شوبز شخصیات کی مبارکباد
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے کرن اشفاق کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیرِاہتمام طلباء کے لئے تقریب کا انعقاد
ماضی کے تعلقات
یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سال 2020 میں ان کے ہاں بیٹے روہام کی پیدائش ہوئی تھی۔
نئی زندگی کا آغاز
کرن اشفاق اور عمران اشرف کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی اور طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چودھری سے دوسری شادی کرلی تھی.








