افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ
طالبان کا ممکنہ میزائل حملہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں "ایلبرس" میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ داروں پر کتنا ٹیکس ہونا چاہیے؟ سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو بجٹ تجاویز پیش کردیں
ویڈیوز اور معلومات
افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شادیوں نے 2025 میں کتنے کمائے؟ رقم جان کر سب حیران
حملے کی تفصیلات
ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ طور پر سوویت دور کے 9K72 ایلبرس (Elbrus) بیلسٹک میزائل سسٹم کے ذریعے پاکستان پر حملہ کیا۔
سماجی میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیوز
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دو میزائل داغے جاتے دکھائے گئے ہیں۔








