پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی، اہم اعزاز حاصل کر لیا
درخواست خارج
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی، جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کارکنان کے پش اپس ڈی چوک میں، دفعہ 804 نافذ کر دی، عامر مغل
سماعت کی تفصیلات
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاتھا کہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کہے گا تو بانی پی ٹی آئی کو ایک مہینے کے لیے ہسپتال شفٹ کردیں گے :سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
درخواست گزار کا موقف
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے، کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
عدالت کا سوال
جسٹس سید ارشد علی نے کہاکہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیتا ہے تو پھر کابینہ تو ویسے بھی نہیں رہتی۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست خارج کردیں یا آپ واپس لیں گے؟ آئینی فورم نے ایک آرڈر کیا تو ہم کیسے اس میں مداخلت کریں؟
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ادھار چکن اور سبزی لینے پر ملزمان نے بہانے سے خاتون کو نجی ہوٹل میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
درخواست کا نتیجہ
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ چیف جسٹس کا آرڈر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، گورنر نے شیڈول جاری کیا، درخواست غیرموثر ہو گئی۔
آخری سماعت
وقفے کے بعد درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی تو وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آپ میرٹ پر فیصلہ دیں، عدالت نے جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کردی۔








