تحریک انصاف: عمران خان کی رہائی اور اقتدار میں واپسی کے لیے احتجاج کا سلسلہ

مرکزی جزل سیکریٹری کا دعویٰ

جدہ (بیورو رپورٹ) مرکزی جزل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ شنگھائی کانفرنس اور چینی صدر کے دورہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کو آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں تحریک انصاف کا احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے، یہ دراصل عمران خان کو رہا کروانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا: آئی جی اسلام آباد

شنگھائی کانفرنس کی میزبانی

اپنے ایک بیان میں منظور حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو رواں ماہ 15 اکتوبر سے شنگھائی کانفرنس کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کا شرف حاصل ہو رہا ہے، جس میں پندرہ سال بعد بھارتی وفد بھی شریک ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کا آغاز بادی النظر میں شنگھائی سربراہی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی ہی سازش ہے، جبکہ یہ احتجاج عوام کے مسائل کے حل سے زیادہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلا کر ہر صورت اقتدار میں واپس لانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نور ملک اور عشنا سہیل شہریار ملک میموریل ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ریاست کی سیکیورٹی مشینری کا کردار

اگر ایسے کسی احتجاج کے ذریعے اسلام آباد پر دھاوا بولنے اور ریاست کو چیلنج کرنے کی کوشش کی جائے گی تو ریاست کی نگہبان انتظامی مشینری کیوں حرکت میں نہیں آئے گی؟ بہتر یہی ہے کہ شنگھائی کانفرنس کے انعقاد تک پی ٹی آئی اپنے تمام احتجاجی پروگرام موخر کر دے اور پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرے۔

2014ء کی یادگار واقعات

انہوں نے کہا کہ 2014ء میں چین کے صدر کا دورہ پاکستان شیڈول تھا، جو پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے باعث موخر ہوا اور چین کے صدر بھارت چلے گئے۔ چنانچہ چین کے جو تجارتی معاہدے پاکستان کے ساتھ ہونے تھے، وہ بھارت کے ساتھ ہو گئے۔ اس تناظر میں یہ سیاست تعمیری سیاست کے زمرے میں تو ہرگز نہیں آتی، جبکہ اس سیاست سے ملک کو 2014ء سے اب تک جتنے بڑے نقصانات اٹھانا پڑے ہیں، اس کے پیچھے تحریک انصاف کی سیاست ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...