ملائیشیا کے وزیراعظم سے رابطہ، شہباز شریف نے افغانستان سے دہشتگردی پر اعتماد میں لیا
وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے
پاک ملائیشیا تعلقات اور علاقائی صورتِ حال
روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور انور ابراہیم نے خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ، 98 ہزار کی حد عبور
پاکستان کی افغان سرحدی صورتحال کا ذکر
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یا تو ڈونلڈ کا منہ بند کرو یا پھر انڈیا میں میکڈونلڈز بند کرو، بھارتی رکن پارلیمنٹ
دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جنید اکبر تحریک اور احتجاج کے لیے مکمل توجہ دیں، علیمہ خان
افغان حکام کی درخواست پر جنگ بندی کی پیشکش
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عملی اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا گزشتہ مالی سال میں خالص منافع کتنا رہا؟ رپورٹ جاری
دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج، فتنہ ہندوستان، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم کی تشویش
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔








