سوات میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
زلزلے کے جھٹکے سوات میں محسوس ہوئے
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمباکو وبا سنگین ہو گئی، ہر سال ایک لاکھ 64ہزار پاکستانیوں کی موت کی وجہ اور سالانہ 700 ارب روپے معاشی نقصان کا انکشاف
زلزلے کی شدت اور معلومات
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
احتیاطی تدابیر
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں کو آئندہ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔








