اٹلی؛ تارکین وطن کی دو کشتیوں سمندر میں ڈوب گئیں، پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے
تارکین وطن کی کشتیوں کا حادثہ
روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اٹلی کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں۔ پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا نئے وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے سے انکار، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
حادثے کی تفصیلات
خبرایجنسی کے مطابق ایک کشتی میں پاکستانی، اریٹیریا اور سومالیہ کے 85 باشندے سوار تھے۔ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 11 کو ریسکیو کیا گیا، باقیوں کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچادیئے
دوسری کشتی کی صورتحال
دوسری کشتی میں 35 افراد سوار تھے۔ حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بحیرہ روم میں تارکین وطن کی حفاظت
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اب تک 32 ہزار سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ صرف 2025 کے دوران ہی مرکزی بحیرہ روم کے راستے میں 900 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔








