پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید
ایس ایم ایز کی ترقی اور سمیڈا کی تنظیم نو
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے دفاتر کھول دیئے گئے ہیں، جس کی عوام و چیمبرز کی طرف سے پذیرائی کی جارہی ہے۔ سمیڈا کا نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کل کے بیان پر شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی نے عہدوں کا ناجائز اور غلط استعمال کیا:طلال چودھری
خواتین کی شمولیت اور رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز) میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، اس حوالے سے آگاہی کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انہیں کاروبار کو فروغ دینے کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے: بلاول بھٹو زرداری
روڈ میپ کے اطلاق کی ضرورت
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سمیڈا کے روڈ میپ کے اطلاق کی واضح مدت طے ہو اور اطلاق جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کروڑوں روپے رشوت لی، ایجنسیوں کے پاس رپورٹس موجود ہیں، صحافی عمران ریاض خان کا دعویٰ
پاکستان کی صنعتی ترقی کا مستقبل
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بڑی صنعتوں کا خام مال ایس ایم ایز فراہم کرتی ہیں، زرعی اجناس کی پراسیسنگ کیلئے دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے حوالے سے تربیت یقینی بنائی جائے۔
وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات
وزیراعظم نے سمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔








