ممکن ہے کہ بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جائے
ایشیا کپ ٹرافی کی تقریبات
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دئیے جانے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا۔ ایشیا کپ ٹرافی کے لئے تقریب 10 نومبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات، گرفتار نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
بی سی سی آئی کی درخواست کا جواب
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ ٹرافی کے معاملے پر اے سی سی کے صدر کو خط لکھا تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کو نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہت ہوگیا، مشعال یوسفزئی کے خلاف ایکشن لیں گے، بیرسٹر گوہر
ٹرافی کی وصولی کا موقع
ذرائع کے مطابق اے سی سی نے جوابی خط میں کہا کہ کبھی ٹرافی بھارتی ٹیم کو دینے سے انکار نہیں کیا، اے سی سی آج بھی اسی موقف پر قائم ہے کہ اے سی سی کے دفتر میں آکر ٹرافی لے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو 10 نومبر کو آنے کی دعوت دیدی۔
بھارتی ٹیم کا انکار
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیاء کپ کے فائنل میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا۔








