تحریک انصاف کے 3 اراکین کے دستخطوں کے بغیر ہی محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کرادی گئی
محمود خان اچکزئی کی تقرری
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست قومی اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے: یوسف رضا گیلانی
دستخط نہ کرنے والے اراکین
تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔ بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب، مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں، تہلکہ خیز انکشافات، ویڈیو بھی دیکھیں
دستخط کرنے والے اراکین
تاہم ملک میں موجود تمام ممبران نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مقرر کرنے کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے۔
سرکاری درخواست جمع کروانا
اس کے بعد تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے 74 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ درخواست جمع کروا دی۔








