ویپا کی سالانہ کانفرنس: پاکستان کو جنوبی ایشیائی خطے کا صدر منتخب کر لیا گیا
پاکستان کا WAIPA کی صدارت سنبھالنا
دبئی طاہر منیر طاہر) ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز (WAIPA) کی سالانہ کانفرنس شارجہ میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کو جنوبی ایشیائی خطے کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ یہ فیصلہ تمام رکن ممالک کی متفقہ حمایت سے ہوا جس میں انڈیا بھی شامل ہے۔ پاکستان کے لیے معاشی و سفارتی محاذ پر ایک اہم کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گروپوں میں فحش مواد دکھا کر بلیک میل کرنے والے گروہوں کا انکشاف
وفاقی وزیر کی نمائندگی
کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کی۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جنوبی ایشیا ریجن کی صدارت قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے بلکہ خطے میں معاشی تعاون، پالیسی ہم آہنگی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں پاک افغان مذاکرات کا دوسرا روز، پاکستان کا تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور
کانفرنس کی میزبانی کا موقع
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے WAIPA کی 2026 میں کانفرنس کی پاکستان کی جانب سے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز (WAIPA) کا قیام 1995 میں عمل میں آیا- یہ دنیا بھر کی سرمایہ کاری فروغ دینے والی ایجنسیز (Investment Promotion Agencies) کا مشترکہ عالمی فورم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، نئے ٹورنامنٹس کا حتمی پلان طلب کر لیا
عالمی تعاون اور رکن ممالک
اس کے 170 سے زائد ممالک رکن ہیں اور یہ تنظیم اقوام متحدہ (UNCTAD)، ورلڈ بینک اور OECD جیسے عالمی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری کے فروغ، پالیسی ریسرچ، تربیت اور بہترین عملی مثالوں کے تبادلے کا کام کرتی ہے۔ جنوبی ایشیا ریجن میں پاکستان کے ساتھ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، مالدیپ اور افغانستان جیسے ممالک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک، ایئر کینیڈا ایکسپریس کا طیارہ فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، دو پائلٹس ہلاک
پاکستان کی قیادت کا کردار
اب پاکستان نہ صرف ان ممالک کی نمائندگی کرے گا بلکہ خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع، مشترکہ ترقیاتی حکمتِ عملی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے قیادت بھی فراہم کرے گا۔
بین الاقوامی اعتماد کی بحالی
ماہرین کے مطابق، WAIPA کی صدارت پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر اعتماد کی بحالی، CPEC، اسپیشل اکنامک زونز، گرین انرجی، ٹیکنالوجی اور ایگریکلچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کا نیا راستہ کھولے گی۔ یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ایک متحرک اور ذمہ دار معاشی شراکت دار سمجھتی ہے۔








