کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کابینہ کی تشکیل کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی 2 بڑی یونیورسٹیوں میں 601 افراد کی غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف
کابینہ کے ناموں کی حتمی شکل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کل وزیراعظم کی جانب سے دعوت ملی ہے، صوبے کے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کی شمولیت
بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ دونوں رہنماوں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔
احتجاجی تحریک کی حکمت عملی
نومبر میں احتجاجی تحریک چلانے سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ میں انتظامی امور دیکھ رہا ہوں، سیاسی حکمت عملی اور احتجاج کا فیصلہ پارٹی اور صدر کے پی جنید اکبر کریں گے، میں اپوزیشن اتحاد اور پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروں گا۔








