طلباء کے لیے خوشخبری، لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔
طلباء کے لئے خوشخبری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) طلباء کے لیے خوشخبری، لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز رواں ماہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اسپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا
لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تاریخ
’’این این آئی‘‘ کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت قابل اور ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی امن کیلئے خطرہ، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
تقسیم کا حجم اور تقریب
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے عہدیدار کے مطابق پروگرام کے تحت ملک بھر کے 1 لاکھ ہونہار طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 17 سالہ لڑکی کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل ہو گیا، آشنا ہی قاتل نکلا
تقریبات کا انعقاد
اس حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
میرٹ پر تقسیم
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام لیپ ٹاپ سکیم کے لیے کامیاب امیدواروں کی فہرست ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاری کرے گا۔








