شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے مفتی اعظم مقرر۔
شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نئی تعیناتی
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس دفعہ ہم کفن باندھ کر فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں گے: علی امین گنڈا پور
شیخ صالح الفوزان کی نئی ذمہ داریاں
سعودی میڈیا کے مطابق شیخ صالح کو سینیئر علما کونسل کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے اور ان کا درجہ ایک وزیر کے برابر ہوگا۔
سابق مفتی اعظم کا انتقال
خیال رہے کہ شیخ صالح الفوزان کو سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کے بعد مملکت کا مفتی اعظم مقرر کیا گیا ہے۔








