لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2025 پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2025 امتحانات کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2025 پارٹ ٹو کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا۔ جس میں 50 ہزار 327 امیدواران شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی سے متعلق رپورٹ کا جواب سندھ اسمبلی میں دیدیا
امتحانات کی تفصیلات
ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق پہلے روز 11 مختلف مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ انٹرپارٹ ٹو کا آخری پرچہ پنجابی کا 12 نومبر کو لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل ٹیکس محتسب کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس، ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی شاندار خدمات پر خراج تحسین
انٹرپارٹ ون امتحانات کا شیڈول
انٹرپارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 13 نومبر سے ہوگا۔ پہلا امتحان ایجوکیشن اور اسلامک ایجوکیشن کا لیا جائے گا۔ انٹرپارٹ ون کا آخری پرچہ سائیکالوجی کا 27 نومبر کو ہوگا، جبکہ پریکٹیکل امتحانات دسمبر میں لیے جائیں گے۔
رول نمبرز کی معلومات
رول نمبرز کی سلپس لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہیں۔








